سعودی عرب کا بغیرپرمٹ حج کرنے والوں پر10ہزارریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

Published: 30-06-2022

Cinque Terre

ریاض﴿مانیٹرنگ ڈیسک﴾ سعودی عرب نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر10 ہزار ریال (2 ہزار665) ڈالرجرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیرپرمٹ حج کرنے آنے والوں پر10ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔ رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.