ایران نے درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کردیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دمشق میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیئے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران سے براہ راست حملے کی تصدیق کردی، درجنوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائل ایران سے روانہ ہوئے اور اسرائیل کے لیے اپنا راستہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹ ۔۔ جاری ہے۔