اکتوبر 4, 2026

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پر بات چیت

لاہور: وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، مذاکرات تقریباً 13 گھنٹے جاری رہے۔محمود خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ڈٹ گئے تھے اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ مارچ ختم کرنے کا اعلان بانی خود کریں گے۔