اکتوبر 1, 2026

ایشین گیمز: عبدالصمد اور حسن نواز نے پاکستان کو پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچا دیا

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔نشین میں بارش کے باعث 13 اوور فی اننگز تک محدود میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بنگلادیشی ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہریدوئے 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، عرفات منہاس نے 2 اور صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی 4 وکٹیں 53 رنز پر گر گئیں۔ صائم ایوب 21، معاذ صداقت 15، عثمان خان 14 اور کپتان صاحبزادہ فرحان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔تاہم عبدالصمد (30) اور حسن نواز (27) نے 59 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے فتح دلوا دی۔پاکستان ٹیم نے 112 رنز کا ہدف 11.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔