ستمبر 29, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مزاحمتی فورسز کی مسلح کارروائیوں میں تیزی

طالبان مخالف مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں مسلح حملے کا دعویٰ کیا ہے.افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق تنظیم کے جنگجوؤں نے صبح 9:45 بجے طالبان اہلکاروں کی گاڑی کو محکمہ معدنیات کے قریب نشانہ بنایا.مسلح حملے میں 3 طالبان ارکان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے. حملے میں تنظیم کے کسی جنگجو کو نقصان نہیں پہنچا، کارروائی کے بعد جنگجو محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے.