ستمبر 27, 2026

جنوبی افریقہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے صوبے گاؤتینگ میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔واقعہ جوہانسبرگ کے جنوب مغرب میں واقع ویدیلا ٹاؤن شپ میں ہفتے کی رات پیش آیا۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد آٹھ بتائی گئی ہے اور وہ AK-47 رائفلوں اور پستولوں سے مسلح تھے۔ مسلح افراد نے پہلے ٹورن کے باہر موجود افراد پر فائرنگ کی اور پھر اندر داخل ہوکر بھی گولیاں چلائیں۔ہلاک ہونے والوں میں 13 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 15 افراد کو طبی مراکز منتقل کیا گیا۔ حملہ آور مبینہ طور پر بعض متاثرین کے موبائل فون لے کر دو گاڑیوں میں فرار ہوگئے، جبکہ دو دیگر گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔