پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان علی امین گنڈاپور فراز مغل کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جاری ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔فراز مغل کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کچھ دیر بعد علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ میں درازندہ دھماکہ میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات اور انکی عیادت بھی کی۔




