ستمبر 23, 2026

جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ کے دوران روٹ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے 23 ہزار رنز مکمل کیے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے آٹھویں جبکہ پہلے انگلش بلے باز بن گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ روٹ نے یہ سنگ میل 521 اننگز میں حاصل کیا جبکہ ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ 522 اننگز میں انجام دیا تھا۔یوں انہوں نے تیز ترین 23 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے صرف 490 اننگز میں 23 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔جو روٹ سے قبل ٹنڈولکر، کوہلی، کمار سنگاکارا، رکی پونٹنگ، مہیلا جے وردھنے، جیک کیلس اور راہول ڈریوڈ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں35 سالہ روٹ نے میچ میں 52 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے شامل تھے۔ وہ اب 23041 بین الاقوامی رنز کے ساتھ فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔جو روٹ اس سے قبل بھی ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔