ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔نشین میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔سمرتی مندھانا 79، شفالی ورما 48 کپتان ہرمن پریت کور 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ ریچا گھوش 49 اور بھارتی فلمالی 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔سری لنکا کی جانب سے سوگاندیکا کماری، کویشا دلہاری اور چمودی پرابودا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔217 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان چماری اتاپتو (29)، نیتھیانگانا (14) اور کویشا دلہاری (11) کے علاوہ کوئی دیگر بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکیں۔ بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 3 جبکہ شفالی ورما، شریانکا پاٹیل اور شری چرانی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکن ٹیم شکست کے بعد سلور میڈل کی حقدار قرار پائی۔اس سے قبل پاکستان نے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو شکست دے کر برانز میڈل جیتا تھا۔ عالمینقشے دیکھیں




