ستمبر 21, 2026

واٹس ایپ کی جانب سے وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر کی آزمائش

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کے لیے ایک نئے آف لائن وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس کے ذریعے صارف انٹرنیٹ کے بغیر اپنی آواز کو تحریری پیغام میں تبدیل کر سکے گا۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی مدد سے صارف کو وائس میسج بھیجنے کے بجائے صرف اپنی بات بولنا ہوگی، جسے واٹس ایپ تحریری پیغام میں تبدیل کر دے گا۔ تاہم، تبدیل شدہ ٹیکسٹ میسج کو دوسرے شخص تک بھیجنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن ضروری ہوگا۔نئے فیچر کا مقصد صارفین کو ایسے حالات میں سہولت فراہم کرنا ہے جہاں وہ وائس میسج نہیں بھیجنا چاہتے یا وصول کنندہ کے لیے آڈیو سننا ممکن نہ ہو۔ ٹرانسکرپشن مکمل ہونے کے بعد پیغام عام ٹیکسٹ میسج کی صورت میں بھیجا جا سکے گا۔واٹس ایپ نے آف لائن ٹرانسکرپشن کے لیے لینگوئج پیکس کا نظام استعمال کیا ہے۔ صارفین کو ابتدائی سیٹ اپ کے دوران مطلوبہ زبان کا پیکج اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، جس کے بعد وائس کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کے عمل کے لیے انٹرنیٹ کنکشن درکار نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بیٹا ٹیسٹرز کو یہ فیچر واٹس ایپ بِیٹا ورژن 2.26.37.8 میں فراہم کیا گیا ہے۔ فی الحال فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور اس کی کارکردگی اور استحکام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اگر ٹیسٹنگ کامیاب رہی تو واٹس ایپ آنے والی ایپ اپ ڈیٹ کے ذریعے اس فیچر کو مزید صارفین کے لیے متعارف کرا سکتا ہے۔