پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ الائنس‘ کے نام سے دفاعی معاہدے پر پیشرفت جاری ہے۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اس پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تینوں ممالک کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ’مکہ الائنس‘ مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ تینوں ممالک اس دفاعی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ہاکان فیدان کے مطابق دفاعی معاہدے کی ادارہ جاتی ساخت، سیکریٹریٹ اور عسکری ہیڈکوارٹر کے قیام پر پہلے ہی مکمل اتفاق رائے ہوچکا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ مکہ الائنس کے تحت مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر فعال ہونے کے قریب ہے، جبکہ دفاعی معاہدے کے تحت آپریشنل ہیڈکوارٹر کے لیے جلد عملے کی تعیناتی بھی کردی جائے گی۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا یہ بیان پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کو عملی عسکری شراکت داری کی سمت آگے بڑھانے میں اہم پیشرفت ہے۔ عالمینقشے دیکھیں




