بحیرۂ جنوبی چین میں چینی کوسٹ گارڈ کے ایک جہاز اور فلپائن کے سرکاری جہاز کے درمیان تصادم ہوگیا۔فلپائن کے مطابق چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز سی سی جی 21585 نے فلپائن کے سرکاری بحری جہاز کے راستے میں خطرناک انداز میں مداخلت کی اور بعد میں اس سے ٹکرا گیا۔فلپائنی جہاز ماہی گیروں کو ایندھن فراہم کرنے کے مشن پر تھا اور پلوان کے ساحل سے تقریباً 54 ناٹیکل میل دور موجود تھا۔ ٹکر سے جہاز کی ریلنگ، دھاتی ڈھانچے اور ڈیک کا کچھ حصہ متاثر ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔چین نے کہا ہے کہ فلپائنی جہاز نے چینی جہاز کی وارننگ نظرانداز کی، اچانک راستہ بدلا اور چینی جہاز کے سامنے سے گزرنے کی کوشش کی، جس کے باعث تصادم ہوا۔یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان بحیرۂ جنوبی چین کے متنازع سمندری علاقوں میں جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے۔




