ستمبر 18, 2026

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافروں کی ہاتھا پائی، ویڈیو وائرل

لندن: لندن سے بنگلادیش جانے والی بیمان بنگلادیش ایئرلائنز کی پرواز میں دو مسافروں کے درمیان مبینہ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دورانِ پرواز دو مسافروں کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی، جو بعد میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔ واقعے کے باعث طیارے میں موجود بچوں، بزرگوں اور دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔وائرل ویڈیو میں دونوں مسافروں کو ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ لڑائی کے دوران ایک مسافر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔ویڈیو کے مطابق طیارے کے عملے اور دیگر مسافروں نے مداخلت کرکے دونوں افراد کو الگ کیا اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔تاحال لڑائی شروع ہونے کی اصل وجہ اور واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔