وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر ڈرون حملے کی بزدلانہ اور گھناؤنی کوشش کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش ناقابل معافی اور قابلِ مذمت ہے، پاکستانی قوم مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر حملے کی کوشش پر شدید رنجیدہ اور مضطرب ہے، سعودی مسلح افواج کی بروقت کارروائی کو سلام پیش کرتے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی افواج نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، خطہ پہلے ہی تنازعات سے بہت زیادہ متاثر ہوچکا، ہمیں مزید کشیدگی سے بچنا ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار امن کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں شانہ بشانہ کھڑا ہے، حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے، پاکستان حرمین شریفین کی سلامتی اور تقدس کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔




