انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر میوزک کے دورانیے کی مدت بڑھانے کی سہولت متعارف کرا دی۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں 30 سیکنڈ تک طویل میوزک کلپس کی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے۔اسٹیٹس اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر انسٹاگرام اسٹوریز کے متبادل کے طور پر کام کرتی ہیں۔ اس سے قبل میوزک پر مشتمل اسٹیٹس کی مدت 15 سیکنڈ تک محدود تھی۔اب صارفین کسی تصویر کے ساتھ گانے کا 30 سیکنڈ تک کا حصہ منتخب کر کے پوسٹ کر سکیں گے یا میوزک کلپ کو براہِ راست اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر بھی شیئر کر سکیں گے۔




