ستمبر 12, 2026

خواتین سے امتیازی سلوک نے مودی کے ہندوتوا بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کردیا

خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نے بی جے پی کے کٹھ پتلی نریندر مودی کے ہندوتوا بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کردیا ہے۔فرانس میں انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کے خواتین سے امتیازی سلوک پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دنیا بھر میں شرمناک رسوائی کا سامنا ہے، جبکہ مودی کا ہندوتوا بیانیہ بھی شدید تنقید کی زد میں آگیا ہے۔بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق فرانس میں انتہا پسند ہندو تنظیم کے خواتین مخالف اقدامات نے مودی کے شائننگ انڈیا کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔دی وائر کا کہنا ہے کہ خواتین مخالف گروہ سے مودی کی قریبی وابستگی نے ہندوتوا کا حقیقی چہرہ دنیا بھر میں عیاں کردیا ہے۔ دوسری جانب شرپسند ہندو تنظیم بی اے پی ایس کے اقدام نے بھارت کی تنگ نظری کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔فرانسیسی جریدے لی فگارو کے مطابق انتہا پسند ہندوتوا تنظیم کی جانب سے پیش آنے والا واقعہ فرانس کے مساوات اور عدم تفریق کے اصولوں کے خلاف ہے۔بھارتی مصنفہ سریموئی پیو کنڈو کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر خواتین مخالف، متعصب اور تنگ نظر معاشرے کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے۔ خواتین سے متعلق متنازع رویے پر عالمی تنقید نے بھارت کے صنفی مساوات کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔