اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علی الطاہر رِج کے نیچے حزب اللہ کے زیرِ زمین انفراسٹرکچر کو بڑے دھماکے سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔اسرائیل فورسز نے دعویٰ کیا کہ زیرِ زمین نیٹ ورک 2 کلومیٹر سے زیادہ پھیلا ہوا تھا اور اس میں کمانڈ مراکز، اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہیں اور رہائشی حصے شامل تھے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ امریکی جیولوجیکل سروے نے علاقے میں 4.1 شدت کا زلزلہ نما واقعہ ریکارڈ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کی آواز اور جھٹکے آس پاس کے علاقوں تک محسوس ہوئے۔ قریبی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پہاڑی علاقے میں ایک بہت بڑا دھماکا اور دھوئیں کا بادل اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ تفصیلات بنیادی طور پر اسرائیلی فوج کے دعووں پر مبنی ہیں.حزب اللہ کی جانب سے اس مخصوص تباہی پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔




