خلیج بنگال اور بھارت میں ہوا کا کم دباؤ، کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق خلیج بنگال اوربھارتی علاقے اڑیسہ کے قریب ایک ہوا کا کم دباو موجود ہے، 13 ستمبر کو یہ سسٹم سندھ میں داخل ہوگا۔کراچی میں 14 سے 16 ستمبر کے درمیان گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش مذکورہ دورانیے میں وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔




