ستمبر 7, 2026

میکسیکو میں آتش بازی سے لگنے والی آگ میں 10 افراد ہلاک

میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران آتش بازی کے سامان میں زوردار دھماکے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ وسطی میکسیکو کی ریاست میکسیکو کے علاقے تیمسکال سنگو میں ہوا۔مقامی حکام کے مطابق دھماکا ہفتے کی رات چرچ کے قریب اس وقت ہوا جب مذہبی تقریبات جاری تھیں اور بڑی تعداد میں لوگ آتش بازی دیکھنے کے لیے جمع تھے۔ دھماکے سے چرچ کی ایک دیوار بھی منہدم ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک روایتی آتش بازی والی بیل سے نکلنے والی آگ نے ممکنہ طور پر چرچ میں ذخیرہ کیے گئے مزید آتش بازی کے سامان کو بھڑکا دیا، تاہم حکام نے حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔زخمیوں میں دو پادری بھی شامل ہیں، جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت متعدد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔