ستمبر 4, 2026

امریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اردن کے وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا پر عرب اور ایرانی خودمختاری کا احترام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔عراقچی نے سوال اٹھایا کہ کیا اردن کے وزیر خارجہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ امریکا نے ابتدائی حملوں کے دوران عرب ممالک کی فضائی حدود، زمین اور سمندری حدود استعمال کیں، جن کے نتیجے میں ان کے بقول بے گناہ ایرانی شہری مارے گئے۔ایرانی وزیر خارجہ نے مزید سوال کیا کہ ایران کسی ایسے جارح کے خلاف جواب دینے سے پہلے مزید کتنے وقت تک انتظار کرے جو نہ عرب ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور نہ ایران کی۔عراقچی کا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران امریکی فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ خطے کے بعض عرب ممالک کی حدود کے استعمال کو بھی شدید اعتراض کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔