ستمبر 4, 2026

جرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیا

جرمنی میں یوکرین کے لیے بڑے پیمانے پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیا ہے۔ 5,000 سے زائد ڈرونز تیار کیے جائیں گے، جن میں کچھ کی پرواز کی حد تقریباً 1,500 کلومیٹر تک ہوگی۔ یہ منصوبہ جرمن-امریکی دفاعی کمپنی Auterion اور یوکرینی کمپنی Airlogix کے اشتراک سے چل رہا ہے۔ جرمن حکومت کے معاہدے کی مالیت تقریباً 300 ملین یورو ہے اور اسے 2027 کے وسط تک مکمل کیا جانا ہے۔ پیداوار میونخ کے قریب شروع ہوئی ہے، جبکہ مشرقی جرمنی میں ایک مزید پیداواری مرکز قائم کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔ ان ڈرونز میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا تاکہ الیکٹرانک جنگی نظام کو عبور کرنے اور اہداف کو زیادہ درستگی سے نشانہ بنانے میں مدد ملے۔ یہ اقدام جرمنی اور یوکرین کے درمیان دفاعی تعاون میں نمایاں اضافہ ہے۔ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک نے ڈرونز، میزائلوں اور متعلقہ سافٹ ویئر کی مشترکہ تیاری بڑھانے پر بھی پیش رفت کی.