ستمبر 1, 2026

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بِیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ کے بعض بِیٹا صارفین کے لیے نیا اسکیم الرٹ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو ممکنہ فراڈ اور مشکوک پیغامات سے بروقت خبردار کرنا ہے۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.34.1 میں دیکھا گیا ہے۔اسکیم الرٹ کسی نامعلوم شخص کی جانب سے آنے والے پیغام کو مشکوک سمجھنے کی صورت میں صارف کو خبردار کرے گا۔ صارف کے پاس اس نمبر کو ٹرسٹڈ قرار دینے یا اسے بلاک اور رپورٹ کرنے کا اختیار ہوگا۔اگر صارف چیٹ کو ٹرسٹڈ قرار دیتا ہے تو وہ گفتگو کے آخری پانچ پیغامات واٹس ایپ کے ساتھ شیئر کرکے فیچر کی درستگی بہتر بنانے میں مدد بھی کر سکتا ہے۔تاہم، یہ فیچر اختیاری ہوگا اور اسے واٹس ایپ کی Settings>Account میں جاکر دستی طور پر فعال کرنا ہوگا۔میٹا کے مطابق اسکیم الرٹ ایک آن ڈیوائس مشین لرننگ ماڈل استعمال کرتا ہے، یعنی پیغامات کی درجہ بندی کے لیے ان کا مواد ڈیوائس سے باہر نہیں بھیجا جاتا۔ واٹس ایپ نے ابھی اس فیچر کے عام صارفین کے لیے باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔