بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنۃ جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔ یہ دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کردی گئی جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ بلوچستان سے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔




