انگلینڈ کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران پاکستان ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا۔لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق بائیں پنڈلی میں کھچاؤ (اسٹرین) کا شکار ہوگئے۔بعد ازاں کیے گئے اسکینز میں لو گریڈ کاف اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ امام الحق اس وقت پاکستان ٹیم کے میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں علاج کروا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق میچ کے بقیہ حصے میں ان کی شرکت کا انحصار علاج اور صحتیابی پر ہوگا۔




