اگست 26, 2026

جس وقت آگ لگی عملہ انکیوبیشن سینٹر میں نہیں تھا، والدین کا الزام

اسلام آباد: والدین نے الزام لگایا ہے کہ جس وقت آگ لگی عملہ انکیوبیشن سینٹر میں نہیں تھا۔
والدین کے مطابق ہمیں صرف یہ بتا دیا گیا کہ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے غائب کیے گئے، ہم میں سے کسی نے بچے کے کپڑے بھی نہیں دیکھے، ہمیں یقین آنا چاہیے کہ ہمارے بچے جھلس کر ہی مرے ہیں۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ ایک گھنٹے تک کوئی بھی ڈاکٹر یا عملہ نہیں آیا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آگ لگی تو کسی اور وارڈ میں کسی ایک بھی شخص کو خراش تک نہیں آئی۔واضح رہےکہ بدھ کی صبح پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے واقعے میں 15 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔