اگست 23, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں برقرار

طالبان رجیم کے تاریک دور میں افغان خواتین کیخلاف صنفی امتیاز کو ریاستی پالیسی بنادیا گیا.عالمی جریدہ”دی گارڈین” نے طالبان رجیم کی افغان خواتین کیخلاف یک طرفہ اور سخت گیر پالیسیوں کو آشکار کردیا. طالبان رجیم نے ایسا نظام رائج کردیا ہے جس میں نصف آبادی غلام بن چکی ہے.افغان خواتین پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کیلئے طالبان رجیم قوانین کو مرضی کے مطابق بدلتے اور استعمال کرتی ہے، افغان طالبان رجیم نے کم عمری کی شادی کو جائز قرار دیا.افغان تحقیقاتی ادارے”زن ٹائمز”نے انکشاف کیا کہ ریاستی سرپرستی میں ملزمان سزاؤں سے بچ جارہے ہیں.