اگست 20, 2026

عمران خان کو قانون سے ہٹ کر ریلیف دیا گیا، فیصلے کیخلاف ںظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو جو ریلیف دیا گیا وہ قانون کے مطابق نہیں، ان کی شفا اسپتال منتقلی کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دوبارہ دائر کردی ہے، نظرثانی کی درخواست کے بعد جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر عمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ نے جو ریلیف دیا وہ قانون کے مطابق نہیں ہے، میاں نواز شریف کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد بیرون ملک علاج کے لیے گئے تھے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی گئے ہے ان کے جواب کا انتظار ہے۔