تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے امریکی ریاست کیلیفورنیا کو ایرانی علاقہ قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیتے ہوئے ایک نقشہ جاری کیا تھا۔اس کے جواب میں بھارتی شہر حیدرآباد میں ایرانی قونصل خانے نے ایک طنزیہ نقشہ جاری کیا، جس میں کیلیفورنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا علاقہ ظاہر کیا گیا۔کیلیفورنیا خصوصاً لاس اینجلس میں ایرانی نژاد افراد کی بڑی کمیونٹی موجود ہے۔ اسی وجہ سے ایرانی قونصل خانے کی جانب سے جاری کیا گیا نقشہ سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔ایران کا یہ اقدام دراصل ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق دعوے کے جواب میں ایک طنزیہ سیاسی پیغام کے طور پر سامنے آیا ہے۔




