اگست 18, 2026

پاکستان میں ایک ہی سپر اسٹار ہے لیکن ہم اسے عزت نہیں دیتے، اظہر محمود

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بابر اعظم کے دفاع میں کھل کر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹرز اور کرکٹ تجزیہ کاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے واحد سپر اسٹار بلے باز کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے اور انہیں وہ عزت نہیں دی جا رہی جس کے وہ حقدار ہیں۔اظہر محمود نے کہا کہ بابر انتہائی شرمیلے مزاج کے انسان ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے کے دوران انہیں کافی مشکلات سے گزرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف آخری سیریز کے بعد بابر کے ٹیم سے باہر رہنے کے دوران تقریباً پانچ ماہ تک ان کے ساتھ وقت گزارا۔اظہر کے مطابق بابر سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا پر موجود ناقدین کے رویے سے خاصے دل برداشتہ تھے۔اظہر محمود نے کہا کہ بابر میں کچھ خامیاں ضرور ہیں جن میں بہتری کی گنجائش ہے تاہم وقت کے ساتھ وہ زیادہ سمجھدار اور پختہ ہوئے ہیں۔ان کے مطابق کپتان ہونے کی صورت میں بابر زیادہ پراعتماد نظر آتے ہیں جبکہ قیادت سے ہٹنے کے بعد بعض اوقات تنقید کے باعث خود کو محدود کر لیتے ہیں۔بابر نے پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے 150 میچز میں مجموعی طور پر 56.67 فیصد فتوحات حاصل کی ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور اگلے ایڈیشن کے فائنل تک بھی پہنچا جبکہ ون ڈے میں ان کا جیت کا تناسب 60 فیصد سے زائد رہا۔