میجر لیگ سوکر کے اہم میچ میں نیش وِل نے میسی کی انٹر میامی کو 1-4 سے شکست دے دی۔ارجنٹائن کے کپتان اور انٹر میامی کے اسٹار لیونل میسی کے لیے میچ مایوس کن رہا جہاں وہ پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے اور انہیں یلو کارڈ بھی دکھایا گیا۔میسی نے 23ویں منٹ میں پنالٹی لی تاہم نیش وِل کے گول کیپر برائن شویگ نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔یہ مسلسل تیسرا موقع ہے جب میسی پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس سے قبل فیفا ورلڈکپ کے دوران بھی وہ پنالٹی پر گول نہیں کر سکے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں والد کی وفات کے بعد سے میسی انٹرمیامی کو اب تک فتح نہیں دلوا سکے ہیں۔میسی اپنے کیریئر سے متعلق بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں اور ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے چکے ہیں۔




