اگست 16, 2026

سینٹکام کے سربراہ کا ایرانی بحری ناکہ بندی میں مصروف طیارہ بردار جہاز کا دورہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے مشرق وسطیٰ کے 10 روزہ دورے کے دوران بحیرۂ عرب میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کا دورہ کیا۔سینٹ کام کے مطابق ایڈمرل بریڈ کوپر نے خطے کے 6 ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بحری جہاز پر موجود امریکی میرینز اور سیلرز سے ملاقات کی۔سینٹ کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ بریڈ کوپر رواں سال دوسری مرتبہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر پہنچے ہیں۔اس سے قبل وہ فروری میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ہمراہ بھی طیارہ بردار بحری جہاز کا دورہ کرچکے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق مشرق وسطیٰ میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی مختلف مقامات پر تعینات ہیں، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکی فوجی سرگرمیوں اور بحری موجودگی میں بھی اہمیت پیدا ہوگئی ہے۔