اگست 13, 2026

مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر بن گئے

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم بولر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں مچل اسٹارک نے سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔رنگانا ہیراتھ نے اپنے کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ مچل اسٹارک کی وکٹوں کی تعداد 434 ہوگئی ہے۔مچل اسٹارک نے شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے میں نمبر پر موجود ہیں۔