پاکستان کے یوم آزادی پر سعودی عرب سے براہ راست فضائی رابطے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر کل 14 اگست (یوم آزادی پاکستان) کے موقع پر پاکستان کے لیے باقاعدہ فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ اس سلسلے میں ریاض ایئر 14 اگست کو اسلام آباد جبکہ 18 اگست کو لاہور کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 7 پروازیں اور لاہور کے لیے 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔ریاض ایئر اپنے فضائی آپریشن میں بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے استعمال کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نئی ایئرلائن کے آنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔




