اگست 11, 2026

آزاد کشمیر انتخابات کے 3 مراحل مکمل، بڑے برج الٹ گئے

آزاد کشمیر انتخابات کے 3 مراحل مکمل ہوگئے جب کہ انتخابات کے دوران آئی پی پی اور مسلم کانفرنس کے بڑے بڑے برج الٹ گئے۔رپورٹ کے مطابق 38نشستوں پر انتخابی عمل مکمل ہوگیا، مسلم لیگ ن 38نشستوں میں سے 24پر کامیاب ہوئی، پیپلز پارٹی 12نشستیں حاصل کر کے دوسری بڑی سیاسی جماعت بن گئی،عوام دست و بازو پارٹی ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی، ایل اے 16پر مسلم لیگ ن کے میر اکبر کو واضع برتری حاصل ہے، 186میں سے 174پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہوگئے۔12پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاخیر کا۔شکار ہیں، آزاد کشمیر انتخابات بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کے برج الٹ گئے، 24میں سے20سیاسی جماعتیں ایک۔نشست بھی نہ نکال سکیں، پی ٹی آئی نے مکمل بائیکاٹ کیا۔5سابق وزرائے اعظم میں سے 3 کو شکست ہوئی جب کہ 2 سیاسی ساکھ بچانے میں کامیاب رہے، سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق بھمبر سےشکست کھائی، سابق سردار عتیق باغ سے الیکشن ہارے، سابق وزیر اعظم تنویر الیاس نیلم اور باغ کی دونون نشستوں پر ناکام رہے، راجہ فاروق حیدر ،فیصل راٹھور سیٹیں نکال گئے۔آئی پی پی ،مسلم کانفرنس کے بڑے بڑے برج الٹ گئے، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم بھی کوئی سیٹ نکالنے میں ناکام رہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے ہاتھ بھی کچھ نہ آیا۔