اگست 8, 2026

بھارتی میڈیا پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ معاہدے کے دفاعی فوائد کا معترف

بھارتی میڈیا نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے سے پاکستان کو حاصل ہونے والے فوائد کا اعتراف کیا ہے اور اس سے اہم دفاعی معاہدہ قرار دیا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا کہ پاک-سعودی-ترک تعاون سے پاکستان کے لیے بیش بہا فوائد ہیں اور یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اہم دفاعی معاہدہ ہے۔بھارتی میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق دفاعی انضمام، مشترکہ فوجی مشقیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کی دفاعی صلاحیت بڑھا سکتے ہیں، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ دفاعی پیداوار پاکستان کی جنگی تیاری مزید مضبوط کرسکتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دفاعی معاہدے سے پاکستان کو ترکیہ کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور الیکٹرونک وارفیئر صلاحیتیں حاصل کرنے میں آسانی ہوگی، سعودی عرب کی مالی معاونت اور ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی پاکستان کے اہم اسٹریٹجک مفاد میں ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق ترکیہ کی ٹیکنالوجی، سعودی وسائل اور پاکستان کی آپریشنل صلاحیتیں مؤثر دفاعی امتزاج تشکیل دینے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں۔دفاعی ماہرین نے بتایا کہ پاک-سعودی-ترکیہ دفاعی تعاون کا ادراک بھارت کے لیے چیلنج بن چکا ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے معاہدے کے دفاعی فوائد کا اظہار معاہدے کی اسٹریٹجک اہمیت کا برملا اعتراف ہے۔