میکسیکو میں عدالت نے میٹا پر 567 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کو آن لائن لاحق خطرات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے میں ناکامی پر نیو میکسیکو میں ایک امریکی جج نے میٹا کو مزید 567 ملین ڈالرز ادا کرنے کا حکم دیا ہے جو بچوں کے تحفظ کے حوالے سے کمپنی کے خلاف سب سے بڑا فیصلہ ہے۔جج بریان نے کہا کہ میٹا ایک "عوامی سطح پر پریشانی” ہے جو فضائی آلودگی کے مترادف ہے اور اسے یہ رقم ایک فنڈ میں ڈالنی چاہیے جس کا مقصد مستقبل کے نقصانات کو کم کرنا ہے۔میٹا کو پہلے ہی اس کیس میں کل 942 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جج بریان نے میٹا کا موازنہ ایک فیکٹری سے کیا جس میں اشتہارات اور مواد کو اس کی مصنوعات کے طور پر اور بچوں کا نفسیاتی نقصان اور جنسی استحصال اُس کی آلودگی قرار دیا جس کو ختم کرنا ضروری ہے۔میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں اور اس فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔




