اگست 7, 2026

قیامِ پاکستان کی لازوال داستان، ایک عینی شاہد کی زبانی

جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے قیام کی لازوال داستان ایک عینی شاہد کی زبانی سامنے آئی ہے۔تحریکِ پاکستان کی تاریخ اُن بہادر مسلمانوں کی داستان ہے جنہوں نے آزادی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ قیام پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری قاضی فضل الرحمن نے بتایا کہ پاکستان کا قیام مسلمانوں کی بقا، آزادی اور مذہبی شناخت کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان قائم نہ ہوتا تو مسلمان آج بھی غیر مسلموں کی سیاسی و سماجی بالادستی کا سامنا کرتے ۔ فسادات کے دوران کئی مسلمان خاندانوں نے غیر مسلم خواتین، بچوں اور بزرگوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی ۔ قاضی فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح مسلمانوں کی امید، اتحاد اور تحریکِ پاکستان کی قیادت کی سب سے مضبوط علامت تھے۔ ہر کامیاب تحریک کو مؤثر قیادت درکار ہوتی ہے، قائداعظم نے مسلمانوں کو متحد کرکے یہ کردار بخوبی نبھایا ۔آج کا پاکستان لاکھوں شہداء اور مہاجرین کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، آئیں ان کی امانت کی حفاظت، اتحاد اور ترقی کو اپنا قومی عہد بنائیں۔