سیکیورٹی فورسز کے لکی مروت میں تازہ آپریشن کے دوران خوارج کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے، جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام وژن کے تحت مؤثرانٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لکی مروت میں کی گئی ان کارروائیوں کے دوران متعدد خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔ ہلاک خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں فتنۃ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ کارروائیوں میں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ رہے اور مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ سیکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔




