جولائی 27, 2026

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: ملک میں ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ 60 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے ہفتے کا آج سے آغاز ہے اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی گر گئی ہیں، دو روز کے وقفے کے بعد قیمتوں کے روزانہ تعین کا آج سے پھر آغاز ہوگا۔عالمی مارکیٹ میں آج خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے نئی قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔عالمی مارکیٹ کے تناسب سے پاکستان میں آج قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول 24 اور ڈیزل 60 روپے سے زائد مہنگا کیا گیا تھا۔