جولائی 22, 2026

پاکستان اور ویسٹ انڈیز الیون کا پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔کوئینز پارک کرکٹ کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 455 اور دوسری اننگز میں 219 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے محمد علی نے 5، عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا باقاعدہ آغاز 25 جولائی سے شروع ہوگا۔