جولائی 19, 2026

کلاؤڈ اے آئی اب صارف کے پاس ورڈز استعمال کرکے آن لائن کام انجام دے سکے گا

مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپِک نے پاس ورڈ مینیجر 1 پاسورڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اس کا اے آئی چیٹ بوٹ کلاؤڈ صارف کی اجازت سے آن لائن مختلف کام انجام دے سکے گا۔کمپنی کے مطابق کلاؤڈ صارف کے لاگ اِن معلومات تک براہِ راست رسائی حاصل کیے بغیر 1 پاسورڈ کے ذریعے محفوظ طریقے سے کریڈینشیل استعمال کرے گا۔ اس طرح پاس ورڈز یا ون ٹائم پاس کوڈز نہ تو اے آئی ماڈل میں محفوظ ہوں گے اور نہ ہی اس کی یادداشت کا حصہ بنیں گے۔اس نئی سہولت کے ذریعے صارف کلاؤڈ کو سفر کی بکنگ، آن لائن شاپنگ، مختلف اکاؤنٹس کا انتظام اور دیگر ایسے کام سونپ سکیں گے جن کے لیے لاگ اِن درکار ہوتا ہے۔ پاسورڈ کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ کو صرف موجودہ کام کے لیے محدود اجازت دی جاتی ہے اور کام مکمل ہوتے ہی یہ رسائی خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ آٹو فل کے بعد سسٹم یہ بھی جانچتا ہے کہ حساس معلومات ویب صفحے پر ظاہر یا لیک نہ ہوئی ہوں۔