جولائی 17, 2026

برطانیہ میں 17 سال کے نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا پر رات 12 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کی تجویز

برطانوی حکومت نے 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پر رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کی تجویز پیش کردی۔اس تجویز کے تحت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رات کے اوقات میں خودکار طور پر بند رہیں گے ۔تاہم صارفین چاہیں تو سیٹنگز تبدیل کرکے یہ پابندی ختم کرسکیں گے ۔ برطانوی حکومت آٹو پلے اور لاتعداد اسکرول جیسے فیچرز بھی ڈیفالٹ طور پر بند کرنا چاہتی ہے تاکہ نوجوانوں کی نیند، تعلیم اور خاندانی زندگی بہتر بنائی جاسکے ۔ تاہم ماہرین اور بچوں کے تحفظ کے کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چونکہ یہ پابندیاں آسانی سے بند کی جا سکتی ہیں ، اس لیے ان کی مؤثریت محدود ہوسکتی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ میں 16سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا پرپابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا تھا کہ حکومت 16 سال سے کم عمر تمام بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرے گی اور 16سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ہی درست فیصلہ ہے۔