جولائی 14, 2026

حفاظتی اقدامات کے باوجود یوٹیوب پر بچوں کو خطرناک ’ایٹنگ ڈس آرڈر‘ مواد دکھائے جانیکا انکشاف

حفاظتی اقدامات کے باوجود یوٹیوب پر بچوں کو کھانے کی خرابی سے متعلق خطرناک مواد دکھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سینٹر فار کاؤنٹرنگ ڈیجیٹل ہیٹ (سی سی ڈی ایچ) کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آن لائن حفاظتی ضابطے کے نفاذ کے بعد سے یوٹیوب میں نمایاں بہتری آئی ہے لیکن اس کے باوجود یوٹیوب بچوں کو کھانے کی خرابی کے نقصاندہ مواد (جس میں پتلا ہونا، کم غذائیت والے کھانے، ڈائیٹنگ جیسے مواد شامل ہیں)تجویز کر رہا ہے۔سی سی ڈی ایچ نے اس بات کا پتا یوٹیوب کے اپ نیکسٹ الگورتھم کے ذریعے لگایا ہے۔سی سی ڈی ایچ نے امریکا، برطانیہ اور یورپ میں ایک 13 سالہ بچی کے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب کے کھانے سے متعلق سفارشی نظام کا تجربہ کیا۔تحقیق سے پتا چلا کہ نقصاندہ مواد کی سفارشات 2024 کے مقابلے میں رواں برس کم ہوکر 9 میں سے ایک رہ گئی ہیں۔یہ نئی تحقیق برطانیہ کے آن لائن سیفٹی ایکٹ، یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ، اور یوٹیوب کے حفاظتی اقدامات کے بعد سے کی گئی حفاظتی تبدیلیوں کی جانچ کرتی ہے۔