جولائی 11, 2026

میٹا کو بڑا جھٹکا، یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹا گرام کے اہم فیچرز پر سوالات اٹھا دیے

یورپی یونین نے سوشل میڈیا کمپنی میٹا سے فیس بک اور انسٹاگرام کے فیچرز پر سوالات اٹھا دیے۔یورپی یونین نے میٹا کمپنی سے فیس بک اور انسٹا گرام کے ایسے فیچرز پر سوال اٹھائے ہیں جو صارفین کو مسلسل اسکرول کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے لامحدود اسکرول، خود بخود چلنے والی ویڈیوز اور حد سے زیادہ ذاتی نوعیت کی سفارشات کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یورپی یونین بچوں کی ذہنی صحت کے لیے اسے ضروری سمجھتی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں میٹا کو اپنی عالمی آمدنی کے 6 فیصد تک جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔دوسری جانب میٹا نے الزامات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے تحفظ کے لیے اس نے جو اقدامات کیے ہیں، یورپی یونین رپورٹ میں انہیں نظرانداز کیا گیا ہے۔