کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری کی رہائشی 28 سالہ خاتون ریبیز کے سبب انتقال کر گئی۔اہلِ خانہ کے مطابق خاتون کو ڈیڑھ ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔ دوسری جانب اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ خاتون نے کتے کے کاٹنے کے بعد ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ریبیز کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔




