اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف ضرورت پڑنے پر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے اور اگر خطرات دوبارہ پیدا ہوئے تو وہ ایران پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج ہائی الرٹ پر ہے اور اگر ایران کی جانب سے خطرات دوبارہ سامنے آئے تو اسرائیل اپنی فضائی برتری بحال کرنے اور خطرات کو ختم کرنے کے لیے دوبارہ کارروائی کرے گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گا۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔




