جولائی 11, 2026

ایرانی وزیر خارجہ کا آبنائے ہرمز سے متعلقہ امور پر بات چیت کیلئے دورہِ عمان کا فیصلہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر بات چیت کے لیے ہفتے کے روز ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں عمان کا دورہ کریں گے جس میں آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر توجہ دی جائے گی۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ عراقچی عمانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت بالخصوص آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔فوری طور پر اس دورے یا منصوبہ بند ملاقاتوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔جون کے وسط میں ایران اور امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں مفاہمتی یادداشت پرر دستخط کیے تھے جس کا مقصد اپنے فوجی تنازعات کو ختم کرنا اور دیرپا امن معاہدے تک پہنچنا تھا۔ تاہم آبنائے ہرمز میں تین تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے درمیان دونوں فریقوں نے گزشتہ دنوں کے دوران حملوں کا تبادلہ کیا۔تہران نے امریکی حملوں کے جواب میں بحرین، کویت، قطر اور اردن میں امریکی فوجی انفراسٹرکچر پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔