جولائی 9, 2026

ایران نے امریکی اسرائیلی حملے میں شہید علی خامنہ ای کی تباہ شدہ رہائش گاہ کی ویڈیو جاری کردی

ایران نے امریکا و اسرائیلی حملے میں شہید علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں سابق سپریم لیڈر مرحوم علی خامنہ ای کی رہائش گاہ کی تباہ حالی کی ویڈیو جاری کی جس امریکا و اسرائیل نے حملہ کیا تھا جس کے دوران سپریم لیڈر سمیت خاندان کے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔امریکا و اسرائیل نے 28 فروری کو سابق ایرانی رہنما کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا جس میں علی خامنہ ای اور اُن کے خاندان کے متعدد افراد موجود تھے۔ واضح رہے کہ شہید علی خامنہ ای ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے پہلے دن شہید ہوگئے تھے۔ یہ ویڈیو ان کی تدفین کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔