ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 27 کا تیسرا ڈویلپر بیٹا جاری کر دیا ہے، جو گزشتہ بیٹا ورژن کے دو ہفتے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ میں مختلف بگز کو درست اور کارکردگی بہتر بناتے ہوئے کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔آئی او ایس 27 بِیٹا 3 (جس کا بلڈ نمبر 24 اے 5380 ایچ ہے) اب ایپل کے ڈویلپر پروگرام میں شامل صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے سیٹنگز ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ایپل کی جانب سے جاری کردہ ریلیز نوٹس کے مطابق اس اپ ڈیٹ میں متعدد تکنیکی مسائل کو حل کیا گیا ہے جبکہ کچھ معلوم مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جن کا سامنا صارفین کو بیٹا ورژن استعمال کرتے ہوئے ہو سکتا ہے۔نئے فیچرز میں مطابقت رکھنے والے ڈیوائسز کے لیے سِری کی نئی آواز، کیمرا ایپ کے ساتھ کام کرنے والا لائیو ریکا گنیشن فیچر، ریمائنڈرز ایپ کا نیا آئیکن، وال پیپر کے لیے نئی سوائپ ڈاؤن اینیمیشن اور دیگر بہتریاں شامل ہیں۔ایپل کی جانب سے بیٹا ورژن کا مقصد نئے فیچرز کی آزمائش اور باضابطہ ریلیز سے قبل خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے جبکہ مستحکم ورژن بعد میں عام صارفین کے لیے جاری کیے جانے کی توقع ہے۔




