جولائی 4, 2026

پاکستان کی جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی

پاکستان نے جدید طبی سائنس میں ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کرلی جب کہ پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی طبی صلاحیتوں کا معیار قائم کرتے ہوئے کار ٹی سیل تھراپی جیسے جدید علاج کو کامیابی سے انجام دے دیا ہے۔پاکستان کا طبی شعبہ مشکل ترین بیماریوں کا علاج آسانی سے فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مسلح افواج کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر نے پاکستان میں پہلی بار کار ٹی سیل تھراپی کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔جدید کار ٹی سیل تھراپی کے بعد اکیس سالہ مریض مکمل صحت یابی کی منزل تک پہنچ گیا، آرمی میڈیکل کور کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق کے بعد پاکستان میں پہلی کار ٹی سیل تھراپی کو کامیاب بنایا ہے۔پاکستان کی پہلی کار ٹی سیل تھراپی میں مریض اور اہل خانہ نے مثالی حوصلہ دکھایا، پاکستان اب دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو کر جدید کینسر کے علاج میں اہم مقام حاصل کر چکا ہے، پاکستان کی کامیاب طبی پیش رفت قومی اعتماد کو نئی بلندی دے رہی ہے۔